آئی سی سی رینکنگ : زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

آئی سی سی رینکنگ : زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی رینکنگ کےمطابق زمبابوے کے سکندر رضا ایک بارپھرنمبر ون آل راؤنڈر بن گئے، سکندر رضا نے پاکستان کے صائم ایوب سے پہلی پوزیشن چھین لی،جس کے بعد وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ۔

ٹی ٹونٹی بلے باز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، صائم ایوب ایک بار پھر نمبرون آل راؤنڈر بن گئے

بھارت کے ایشان کشن تین درجہ بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے،ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 10 درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے، انگلینڈ کے ہیری بروک 10 درجہ بہتری کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا دوبارہ مقابلہ کب ممکن ہوگا؟

ٹی ٹونٹی باؤلرزرینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،ساؤتھ افریقہ کے کاربن بوش 21 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

پاکستان کے ابرار احمد دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے،ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ 23 درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *