خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، 5 اضلاع کیلئے ہائی الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، 5 اضلاع کیلئے ہائی الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ 5 حساس اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔ چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر میں موسمی صورتحال کے پیش نظر گلیشیئرز پگھلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہائی الرٹ کے مطابق موسلادھار شدید بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات کا خدشہ ہے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات اور پیشگی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیائی مقامات کی مسلسل نگرانی اور فوری وارننگ سسٹم فعال رکھنے ،خطرے سے دوچار علاقوں میں انخلاء سے متعلق مشقیں کرانے،محفوظ مقامات پر انخلاء مراکز کو مکمل طور پر فعال اور سہولیات سے لیس رکھنے،نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی آبادی کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے، ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کے عملے کو ہر وقت تیار رہنے اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری مشینری اور آلات پہلے سے تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے، تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیوں کے بہہ جانے کے خطرے سے متعلق عوام کو خبردارکرنے،نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سیاحوں اور مسافروں کوحساس علاقوں کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، سڑکوں کی بندش یا نقصان کی صورت میں این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو سے فوری رابطے اور شدید خطرے کی صورت میں گلیشیائی جھیلوں کے کنٹرولڈ اخراج پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی میں ایسے بندے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلاسکتا،شیر افضل مروت

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *