عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیا بڑا ہونے جارہا ؟

عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کیا بڑا ہونے جارہا ؟

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی دائر درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ان درخواستوں کے خلاف دائر اپیل پر بھی عدالت غور کرے گی۔

سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو معطل کیا جائے، جبکہ نیب نے ان درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے انہیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہن علیمہ خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں۔ یہ کیس برطانیہ سے پاکستان منتقل ہونے والی خطیر رقم سے متعلق ہے، جس میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ کیس ملکی سیاست میں خاصی اہمیت رکھتا ہے اور اس کی ہر پیش رفت پر سیاسی و قانونی حلقوں کی گہری نظر ہے، جبکہ آج کی سماعت کو بھی اسی تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *