عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوے متعلقہ حکام کو ہدائت کی ہے کہ وہ ملاقات کا انتظام کریں اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسے چیف جسٹس فاروق حامد ڈوگر اور جسٹس محمد قاسم نے کیس کی سماعت کی

سماعت کے دوران سرکاری وکیل جاوید اشرف اور رافعہ مقصود عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے اپنی ہی ٹیم کی کون سی تجاویز مسترد کیں،وجہ کیا بنی؟

کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے ان کی متفرق درخواست کے بارے میں استفسار کیا۔ اس موقع پر وکیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت طلب کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت جاری کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔

چیف جسٹس نے ملاقات کے وقت سے متعلق بھی دریافت کیا، جس پر سلمان صفدر نے دوپہر دو بجے کا وقت تجویز کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملاقات اگلے روز دو بجے کروائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *