ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آئرلینڈ کے خلاف واحد وارم اپ میچ کولمبو میں کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند کھیلے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

وارم اپ میچ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع نہیں ملا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہی شروع کرے گا۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے گرین شرٹس کا ایونٹ میں سفر مشکل ہوسکتا ہے۔

مزید جانیئے: ٹی20 ورلڈ کپ؛ ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو واضح جواب

اسی وینیو پر پاکستان نے مزید 2 گروپ میچز ، 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف کھیلنے ہیں۔ گرین شرٹس کو 15 فروری کو کولمبو میں اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا تھا، لیکن حکومتِ پاکستان نے گرین شرٹس کو بھارت کیخلاف گروپ میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

اب اگر پاکستان کے گروپ میچز بارش سے متاثر ہوئے تو پاکستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنےکا سفر مشکل ہوجائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *