سونے کی اونچی اڑان جاری،قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی اونچی اڑان جاری،قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 560 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 73 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 260 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6 ہزار 673 روپے ہو گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *