سری لنکا کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بڑی اپیل کردی

سری لنکا کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بڑی اپیل کردی

سری لنکا کے بعد اب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اماراتی بورڈ نے پاکستان سے رابطہ کیا اور کرکٹ کے بہترین مفاد میں اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا، جس میں نشاندہی کی گئی کہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، ٹکٹوں کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹورزم انڈسٹری بھی متاثر ہوئی، جس کے باعث ہوٹلز میں بکنگز منسوخ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری،ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ غیر معمولی حالات، دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے اپنے مینز کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک رکھا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کی کوششیں جاری ہیں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی ملاقات بھی ہو رہی ہے، جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا ایجنڈا پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *