کون سے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی؟

کون سے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی؟

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حیسکو ( حیدر آباد ، میر پور، سکھر ، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ )اور بدین کے مختلف علاقے  جبکہ  کے الیکٹرک کے علاقوں(کراچی، ملیر،لانڈھی، کورنگی) میں تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں بجلی پیدا کرنے کے سستے متبادل ذرائع موجود ہیں، جن کے باعث وہاں پیدا ہونے والی بجلی نسبتاً کم لاگت کی ہے،اسی وجہ سے ان علاقوں میں مہنگے ایندھن پر انحصار کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی نظام میں پیدا ہونے والی اضافی سستی بجلی مقامی سطح پر ہی استعمال کی جا رہی ہے، جس سے مجموعی طور پر نظام بہتر طور پر چل رہا ہے۔

حکام کے مطابق اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان علاقوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور دستیاب وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی سے نجات کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

یاد رہے کہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پیک آورز کے دوران لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت روزانہ سوا دو گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جائے گی۔

پاور ڈویژن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شام 5 بجے سے رات 1 بجے تک کے اوقات میں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ مینجمنٹ پلان نافذ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ان دنوں پن بجلی گھروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے طلب اور رسد کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے۔ اسی تناظر میں ملک بھر کی ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے اوقات سے پیشگی آگاہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *