پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ موبائل سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہےاور اس کے غلط استعمال کی صورت میں ذمہ داری سم مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بعض افراد اپنی سمیں دوسروں کے حوالے کر دیتے ہیں، جس سے جرائم میں استعمال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ایسے میں شہری کو قانونی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے ویب سائٹ کے ذریعے معلومات چیک کر سکتے ہیں، جبکہ غیر شناخت شدہ سم کی شکایت درج کر کے اسے فوری بلاک بھی کروایا جا سکتا ہے۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ نئی سم صرف باقاعدہ فرنچائز یا مجاز سروس مراکز سے ہی حاصل کی جائے تاکہ غلط استعمال سے بچا جا سکے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شناخت کی حفاظت کریں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اپنی سم استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ اس کے سنگین قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔