کیا آج برسے گا بادل یا نکلے گی تیز دھوپ؟’ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

کیا آج برسے گا بادل یا نکلے گی تیز دھوپ؟’ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کسی بڑے بارش کے سلسلے کی توقع نہیں ہے۔

بلوچستان، سردی کی شدت برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی’۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا رابطہ، عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اہم پیش رفت

دیگر شہروں میں سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں 15، نوکنڈی میں 14، چمن میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں گوادر میں 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ صوبے میں آج بارش کا کوئی واضح امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

کراچی میں گرمی کی قبل از وقت دستک

کراچی میں رواں سال موسم معمول سے پہلے گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ‘فروری میں اس سطح کا درجہ حرارت غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے’۔

دوسری جانب شہر کا فضائی معیار بھی تشویشناک ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فضا میں آلودگی کی مقدار 166 ذرات فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر موجود ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

لاہور، صبح خنکی، دوپہر معتدل

لاہور میں صبح کے وقت سردی میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے تاہم دوپہر کے وقت موسم معمول پر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد، سرد اور خشک موسم

اسلام آباد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں یہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‘آج اسلام آباد میں بارش کا کوئی امکان نہیں’۔

مزید پڑھیں:موسم پھر بدلنے لگا، بارش اور برفباری کا نیا سسٹم، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا جبکہ کسی نمایاں بارش کی توقع ظاہر نہیں کی گئی۔ شہریوں کو صبح اور رات کے اوقات میں گرم لباس استعمال کرنے اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *