انتظار ختم ہونے کو ہے او ر کر کٹ کے سب سے بڑا میچ کا ٹاس ہونے میں کچھ دیر کا انتظار باقی ہے ، قومی سکواڈ پریماداس سٹیڈیم کولمبو پہنچ گیا ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ شام ساڑھے بجے شیڈول ہے ،قومی ٹیم اس بڑے مقابلے میں بھارت کو پچھاڑنے کے لیے پر عزم ہے ۔
اس سے قبل عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم ترین معرکے سے قبل پاکستان اور بھارت کی حتمی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
Pakistan’s cricket squad has landed at R. Premadasa Stadium in Colombo ahead of their clash with India. 💚🇵🇰#INDvPAKpic.twitter.com/EXpHzyqhI1
دونوں روایتی حریفوں نے ہائی وولٹیج میچ کے لیے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دے دی ہے اور شائقین کی بے چینی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے فاتح کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ کامیاب میچوں کی ترتیب پر ہی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی ہے۔
دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ تسلسل اور ہم آہنگی پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی۔
دوسری جانب بھارت قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی فہرست میں چند اہم تبدیلیاں کی ہیں اور ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے۔ بھارتی صف میں ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے اور اکشر پٹیل شامل ہیں جبکہ بولنگ کی ذمہ داری ورن چکرورتی، کُلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ کو سونپی گئی ہے۔