“اب بس بہت ہو گیا!” بابر اعظم کی مسلسل ناکامیوں پر مداحوں کا صبر لبریز، سوشل میڈیا پر ‘سپورٹ’ ختم کرنے کا اعلان

“اب بس بہت ہو گیا!” بابر اعظم کی مسلسل ناکامیوں پر مداحوں کا صبر لبریز، سوشل میڈیا پر ‘سپورٹ’ ختم کرنے کا اعلان

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بابر اعظم کو سپورٹ کر کے اب وہ تھک چکے ہیں، کیونکہ ان کی کارکردگی صرف چھوٹی ٹیموں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

سیٹ ہو کر وکٹ گنوانا: عماد وسیم نے اعتراض کیا کہ بابر اعظم اکثر 20 سے 24 گیندیں کھیل کر وکٹ اور پچ کی صورتحال سمجھ لیتے ہیں، لیکن پھر ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ مار کر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی بابر نے یہی غلطی دہرائی۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بابر اعظم جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہیری بروک کی طرح جارحانہ بیٹنگ کب کریں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ عادل رشید اور لیام ڈوسن جیسے اسپنرز کے خلاف بھی بابر بے بس نظر آئے۔

عماد وسیم نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ: “2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اور 2021 میں بھارت کے خلاف (10 وکٹوں والی فتح) کے علاوہ بابر اعظم کی کوئی ایک ایسی اننگز بتا دیں جس نے پاکستان کو کوئی بڑا میچ جتوایا ہو۔”

عماد وسیم نے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ٹیم میٹنگ میں کیا ہوتا ہے۔ کیا کوئی کھلاڑی ہاتھ کھڑا کر کے اپنی غلطی تسلیم کرتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب بابر جیسا تجربہ کار کھلاڑی چوتھے اوور میں بیٹنگ کے لیے آ جائے تو اس سے بڑی اننگز کی توقع کی جاتی ہے، محض گیندیں ضائع کرنے کی نہیں۔

مزید پڑھیں: ’شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے لیے زیر غور ہیں‘ — سابق کپتان شعیب ملک کا دعویٰ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *