گریڈ 18 سے 21 کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

گریڈ 18 سے 21 کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے 21 کے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر فرحت علی جونیجو کو تبدیل کر کے ان کی خدمات انٹیلی جنس بیورو ڈویژن (آئی بی ڈویژن) کے سپرد کی گئی ہیں

جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں تقرری کے منتظر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 20 کے فتح محمد قریشی کو آزاد کشمیر حکومت میں اکاؤنٹنٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء راجہ راشد علی کو جوائنٹ سیکریٹری، تخفیفِ غربت ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کو واپس کی گئی ہیں،

علاوہ ازیں پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر علی شیر جاکھرانی کا بلوچستان سے سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں پولیس سروس، گریڈ 18 کے افسران سونیا شمروز خان کا خیبرپختونخوا حکومت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور محمد جواد اسحاق کا نیشنل پولیس اکیڈمی سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے

مزید جانیئے:وفاقی حکومت کا کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کے مطابق تمام احکامات فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *