پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کی پاسداری، افغان جھنڈا احترام سے اُتارکر پاکستانی پرچم فخر سے لہرا دیا

پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کی پاسداری، افغان جھنڈا احترام سے اُتارکر پاکستانی پرچم فخر سے لہرا دیا

افغان طالبان رجیم کی  بلا اشتعال  جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن  کارروائیاں جاری ہیں اوردشمن پسپائی پر مجبور ہوگیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں  پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا ، پاک فوج نے  جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور  دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *