بھارتی فوج کے اندرونی حالات بے نقاب، کپواڑہ میں تعینات سپاہی کا تلخ حقائق پر مشتمل ویڈیو پیغام وائرل

بھارتی فوج کے اندرونی حالات بے نقاب، کپواڑہ میں تعینات سپاہی کا تلخ حقائق پر مشتمل ویڈیو پیغام وائرل

مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ سیکٹر میں تعینات ایک بھارتی فوجی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو پیغام نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو درپیش سخت حالات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں مذکورہ بھارتی فوجی نہایت پریشانی کی حالت میں گھر واپس جانے کی اپیل کرتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو پیغام میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو درپیش تلخ حقائق اور کٹھن حالات بیان کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوج کا سپاہی کہہ رہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے اسے اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور نہ ہی اسے اہلِ خانہ سے بات کرنے دیا جا رہا ہے۔

فوجی نے اپنے پیغام میں گھر واپس جانے کی اجازت دینے کی درخواست بھی کی ہے اور بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے لیے شرمندگی: سرکاری میٹنگ پر گئے حاضر سروس میجر نے یورپ میں اسائلم کے لیے درخواست دے دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *