پاک افغان سرحد پر باڑ کاٹنے کی ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرزطالبان گرفتار، پاک فوج نے موقع پرہی ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کر دیا

پاک افغان سرحد پر باڑ کاٹنے کی ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرزطالبان  گرفتار، پاک فوج نے موقع پرہی  ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کر دیا

پاک افغان سرحد پر باڑ کاٹنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے والے افغان طالبان کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق دو افراد نے پاک افغان بارڈر پر نصب باڑ کو کاٹنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی فوجی اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ٹک ٹاکر افغان طالبان کو پکڑنے کے بعد انہیں مرغا بنا کر ان کا “سافٹ ویئر کامیابی سے اپ ڈیٹ” کر دیا۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دونوں افراد کو مرغا بنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نوجوان گزشتہ روز بارڈر کے قریب کیمرہ کی تنصیب کے لیے آئے تھے۔

اہلکاروں نے انہیں منع کیا تو انہوں نے درخواست کی کہ انہیں کیمرہ لگانے دی جائے کیونکہ ان کی نوکری کا مسئلہ ہے، تاہم اگلے ہی روز انہی افراد کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ باڑ کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باڑہ میں اسکول پر قبضہ کرنےکی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،10 خارجی ہلاک

اہلکار کے مطابق آج جب یہ دونوں افراد دوبارہ باڑ کے قریب آئے تو پاک فوج کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر کے مرغا بنایا اور ان کا “سافٹ ویئر کامیابی سے اپ ڈیٹ” کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد پر نصب باڑ دہشت گردی، غیر قانونی آمد و رفت، دہشتگردی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لگائی گئی ہے، اور اس کو نقصان پہنچانے یا اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *