نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ شدہ ورژن متعارف کروا دیا ہے جس سے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کے عمل میں مزید آسانی ہوگئی ۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان اور معلوماتی ویڈیو کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں پاکستان آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ویزا کے عمل کو انتہائی سادہ بنا دیا گیا ہے ، اب دنیا کے 193 ممالک کے شہری تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے اس ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
اب درخواست گزار کو اپنا نام، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ تنسیخ (Expiry) دستی طور پر درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایپ میں اپ لوڈ یا کیپچر کا آپشن استعمال کرتے ہوئے جیسے ہی پاسپورٹ سائز کی تصویر بنائی جائے گی سسٹم خودکار طریقے سے تمام کوائف اسکین کر کے فارم میں درج کر دے گا۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ہوم پیج پر بائیو میٹرک تصدیق کیلیے ایک الگ سیکشن بنا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو مشکل نہ ہو، اس فیچر کے تحت درج ذیل سہولیات میسر ہوں گے۔