عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول وڈیزل سستا؟ سمری کی تیاری جاری، وزیر اعظم منظوری دیں گے

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول وڈیزل سستا؟ سمری کی تیاری جاری، وزیر اعظم  منظوری دیں گے

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات کے مثبت اثرات عالمی منڈی تک پہنچنے لگے ہیں، جہاں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لے کرمقامی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی سے متعلق رپورٹ تیار کی جارہی ہے اور یہ  سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے براہِ راست اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز شامل کی جا رہی ہیں۔ یہ سمری جلد ہی وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان روانگی سے قبل ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو کیا کہا؟امریکی میڈیا سے سب بتا دیا

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ میں جائزے کے بعد یہ سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو حتمی منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔

 اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس سے نہ صرف مہنگائی میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو بھی فوری ریلیف ملے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ امریکا ایران مذاکرات کے بعد عالمی سطح پر توانائی مارکیٹ میں استحکام آنا شروع ہوا ہے، جس کے اثرات اب مقامی سطح پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *