پنجاب کی ترقی پر عوامی اعتماد، سروے میں مریم نواز کی قیادت کو بھرپور پذیرائی

پنجاب کی ترقی پر عوامی اعتماد، سروے میں مریم نواز کی قیادت کو بھرپور پذیرائی

حالیہ عوامی رائے عامہ کے سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آئی پی او آر سروے کے مطابق مجموعی طور پر 69 فیصد افراد نے پنجاب کی موجودہ سمت اور ترقیاتی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا اور اسے درست سمت میں پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل نے پاکستان کا وقار بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مریم نواز

سروے میں کارکردگی کے حوالے سے 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو ’’آؤٹ اسٹینڈنگ‘‘ جبکہ 31 فیصد نے اسے “گڈ” قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہوئی، جبکہ 55 فیصد شرکاء نے آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کا عندیہ بھی دیا۔

عوامی رائے میں “ستھرا پنجاب پروگرام” سب سے زیادہ نمایاں رہا، جسے 33 فیصد افراد نے بہترین اقدام قرار دیا۔سروے کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن کے شعبے کو 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ کو 29 فیصد اور تعلیمی اصلاحات کو 27 فیصد پذیرائی ملی۔

اسی طرح 26 فیصد افراد نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری جبکہ 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کے شعبے میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا۔یہ سروے 7 ہزار شہریوں کی رائے پر مبنی تھا، جس میں مرد و خواتین کی برابر شمولیت تھی۔ شرکاء میں 57 فیصد دیہی اور 43 فیصد شہری علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 18 سے 40 سال کی عمر کے 69 فیصد نوجوانوں نے بھی حکومت کی کارکردگی پر مثبت رائے دی، جبکہ صفائی، صحت، تعلیم، مہنگائی میں ریلیف اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے شعبوں میں اصلاحات کو سراہا گیا۔مجموعی طور پر 65 فیصد افراد نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قرار دیا اور 56 فیصد نے بلدیاتی و صفائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles