نسیم شاہ کا متبادل کون ؟ راولپنڈیز کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

نسیم شاہ کا متبادل کون ؟ راولپنڈیز کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز کو ایک اہم مرحلے پر بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا، ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی جلد بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ٹیم مینجمنٹ نے فوری حکمت عملی اپناتے ہوئے آل راؤنڈر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، مبصر خان اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور انہیں ایک تجربہ کار آپشن کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

اعداد و شمار کے مطابق مبصر خان اپنے کیریئر میں اب تک 14 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 49 رنز اسکور کیے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بطور احتیاطی اقدام شامل کیا گیا ہے تاکہ اسکواڈ میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

دوسری جانب ٹیم نے اپنی بولنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر Ben Sears کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ، بین سیئرز کو ڈھائی کروڑ روپے میں شامل کیا گیا ہے اور وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *