برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت، وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں کھل کر تعریف،برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم اور قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرے جو امن، ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دیں۔برطانوی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قیادت، خصوصاً وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ذمہ داری اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، جن کی قیادت فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے، نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کے مطابق یہ قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہیں اور دنیا بھر کے ممالک پاکستان کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں،ایران سے معاہدے کی ضرورت ہے،برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر
پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کے دوران اراکین نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک مل کر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
اس موقع پر ا فضل خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آ رہی ہے اور یہ مستقبل میں مزید مثبت نتائج کا سبب بنے گی۔مجموعی طور پر برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے

