سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے ہیں، عالمی سطح پر اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث پہچانے جانے والے اسالنکا کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں مزید مقابلہ بڑھنے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو سائن کرلیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کو اسکواڈ کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ آئندہ میچز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں، اسالنکا اپنی بیٹنگ اور بولنگ دونوں صلاحیتوں کی وجہ سے ٹیم کے لیے ایک اہم اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
Welcome to the Qalandar family, Charith Asalanka! 🇱🇰💚
Charith joins us as the replacement for Parvez Hossain Emon, who’s been ruled out due to an injury sustained in the field during our rain-shortened match vs Multan Sultans in Lahore.
Asalanka, it’s your time. Can’t wait to… pic.twitter.com/12jtcMuBRS
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 12, 2026

