حکومت نے جو کہا کر دکھایا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بڑی خبر آگئی

حکومت نے جو کہا کر دکھایا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بڑی خبر آگئی

حکومت کی جانب سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کی گئی کوششوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں موسم کی بہتری اور ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال جو پہلے تقریباً 6500 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا، اب کم ہو کر تقریباً 3000 میگا واٹ رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر تقریباً 3400 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے نیشنل گرڈ کو اضافی سپورٹ حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی جیل سے ہسپتال منتقل ،بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی

بجلی کی مجموعی صورتحال کے مطابق ملک میں مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار جاری ہے  جن میں تھرمل پاور پلانٹس سے تقریباً 8000 میگا واٹ، نیوکلیئر ذرائع سے 2880 میگا واٹ، ونڈ پاور سے 1300 میگا واٹ، سولر سے 350 میگا واٹ جبکہ دیگر چھوٹے ذرائع سے بھی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

مجموعی طور پر اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار تقریباً 16010 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 19000 میگا واٹ کے قریب ہے۔  شارٹ فال میں کمی اور سپلائی میں بہتری کے باعث لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *