عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی جیل سے ہسپتال منتقل ،بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی جیل سے ہسپتال منتقل ،بیرسٹر گوہر نے تصدیق کر دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشری بی بی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں معائنہ کیا گیا۔ ان کے مطابق وہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مکمل معلومات ملنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔

اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے ماہرینِ چشم سے ان کا طبی معائنہ کرایا۔ معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں “ریٹینل ڈیٹچمنٹ” کی تشخیص ہوئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا۔

تشخیص ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو گزشتہ شام راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ بشریٰ بی بی کی رضامندی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کی آنکھ کا آپریشن کیا۔

آپریشن کے بعد ایک رات اسپتال میں قیام کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیا جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے تحت بشریٰ بی بی کے فالو اپ طبی معائنے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ ، پولیس اختیارات میں کمی،گرفتاریوں کے اختیارات محدود۔

اس سے قبل جن ڈاکٹروں نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کیا اس میڈیکل ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *