ٹرین کے کرایے میں اضافہ ؟ مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

ٹرین کے کرایے میں اضافہ ؟ مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کا سفر کرنے والے افراد کے لیے کرایوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی خبریں زیرگردش تھیں تاہم پاکستان ریلوے کا اس حوالے سے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہو رہا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا کرتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ اپنے ذمہ لے لیا ہے۔

وزیراعظم کے احکامات پر اکانومی، اے سی کلاس سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ، اس کے علاوہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

اس حوالے سے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ اعلان عوام کے لیے تحفہ ہے انہوں نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں ، اب ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔

واضح  رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *