قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کی متقاضی ہے، اور پاکستان اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قطر خود امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست ثالثی نہیں کر رہا، تاہم خطے میں استحکام کیلئے ہر مثبت پیش رفت کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی نظریں اس وقت ان کوششوں پر مرکوز ہیں جو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
#Qatar's Foreign Ministry Spokesperson @majedalansari told a weekly press briefing on Tuesday that "the whole region" is engaged with #Pakistan's mediation efforts in ending the U.S.-Israel war on #Iran. pic.twitter.com/k6nzW9UWTQ
— Doha News (@dohanews) April 14, 2026
ڈاکٹر ماجد الانصاری کے مطابق پاکستان کی سفارتی کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں جو تصادم کے بجائے مکالمے کو فروغ دیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حال ہی میں اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہوئے تھے، جن میں مختلف امور پر پیش رفت سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا دوسرا دور بھی جلد اسلام آباد میں متوقع ہے، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر مزید بات چیت کی جائے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے ثالثی کی یہ کوششیں نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم ثابت ہو سکتی ہیں، جبکہ قطر سمیت دیگر ممالک کی حمایت اس عمل کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔

