میر ی کل امریکہ واپسی تھی ٹرمپ کے فون پر رکنے کا فیصلہ کیا ،کیٹلِن ڈورنبوس

میر ی کل امریکہ واپسی تھی ٹرمپ کے فون پر رکنے کا فیصلہ کیا ،کیٹلِن ڈورنبوس

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے وابستہ صحافی کیٹلِن ڈورنبوس نے نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو اہم مقام قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بات چیت پاکستان میں ہی ہو سکتی ہے۔

کیٹلِن ڈورنبوس نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کر کے موجودہ صورتحال اور گردش کرنے والی خبروں سے آگاہ کیا ۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر صدر ٹرمپ نے انہیں امریکہ واپس آنے کا مشورہ دیا، تاہم تقریباً سینتیس منٹ بعد انہوں نے دوبارہ فون کر کے اپنی رائے تبدیل کر لی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہو تے تو اسلام آباد میں ہی قیام کر تے کیونکہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں کوئی اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد انہوں نے اپنے ادارے کو آگاہ کیا کہ وہ مزید کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گی تاکہ کسی بڑی خبر سے محروم نہ رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کی حقیقت بتادی

کیٹلِن ڈورنبوس نے اس گفتگو کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صدر نے ذاتی طور پر دوبارہ رابطہ کر کے اپنی رائے تبدیل کی ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ صحافی کسی اہم پیش رفت کی کوریج سے محروم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی عسکری قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد ایک موزوں مقام بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ملک کا انتخاب کیوں کیا جائے جس کا اس معاملے سے براہِ راست تعلق نہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے، تاہم وہ خود اس وفد کا حصہ نہیں ہوں گے جو ممکنہ طور پر پاکستان کا دورہ کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *