ایران کیساتھ مذاکرات اب بھی جاری ، پاکستان کی ثالثی میں زبردست پیشرف ہوئی ، جےڈی وینس

ایران کیساتھ مذاکرات اب بھی جاری ، پاکستان کی ثالثی میں زبردست پیشرف ہوئی ، جےڈی وینس

 امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں قابلِ ذکر پیشرفت ہوئی ہے اور وہ موجودہ صورتحال پر اطمینان محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ریاست جارجیا کی ایک جامعہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکا کی خارجہ حکمتِ عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات نہایت اہم ثابت ہوئے، جہاں دونوں فریقین کے درمیان کئی معاملات پر مثبت پیش رفت سامنے آئی۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے اور حالات میں کشیدگی کے باوجود بہتری کی امید موجود ہے۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کئی دہائیوں سے عدم اعتماد کی فضا قائم ہے، جسے ختم کرنا فوری طور پر ممکن نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت ایک جامع اور دیرپا معاہدہ چاہتی ہے، نہ کہ کوئی عارضی یا محدود نوعیت کا سمجھوتہ۔

 یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی تجاویز پر حیران کن بیان سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اس بات کی واضح یقین دہانی کرائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، تو اسے عالمی معیشت میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔نائب صدر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تقریباً انچاس برس کے بعد اس سطح کے براہِ راست مذاکرات ہو رہے ہیں، جو خود ایک بڑی پیش رفت ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر ابھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے مزید سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : خطے میں بڑھتی کشیدگی: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس دورہ پاکستان کے لئے روانہ

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ایران مثبت رویہ اپنائے اور طے شدہ شرائط کو قبول کرے تو نہ صرف معاہدہ ممکن ہو سکے گا بلکہ ایران ترقی اور خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی مفاہمت چاہتا ہے جو عالمی امن کو مضبوط کرے اور خطے میں استحکام لائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *