لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی بم دھماکے کے  نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

دھماکا رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب شادی خیل سے مستی خیل بیٹنی کو ملانے والی مرکزی سڑک کے ساتھ اس وقت ہوا جب پولیس موبائل یونٹ معمول کے گشت پر تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار اہلکار موقع پر ہی شہید  ہوگئے،  زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہید اہلکاروں میں صدر اعظم ایس ایچ او ، کانسٹیبل شاہ بہرام ڈرائیور، کانسٹیبل شاہ خالد شہید، کانسٹیبل حاجی محمداے ٹی ایس شہید ، کانسٹیبل گل زادہ ، کانسٹیبل سخی زادہ  شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ: افواج پاکستان نے افغانی فتنہ الخوارج کے 3 ڈرونز الیکٹرومنگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جاسکے۔

سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے اس حملے کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہدف بنا کر نقصان پہنچانے کی  کوشش قرار دیاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *