پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور خطے کی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور زور دیا کہ امن اور استحکام قائم رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس نازک مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رہنی چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹا جا سکے۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پر بھی غور کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک کو مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ امن و امان قائم رہے اور عوامی زندگی متاثر نہ ہو۔
دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ خطے میں تناؤ کی شدت کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں، اور دونوں ممالک اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔