راولپنڈی: فیکٹری میں لگی آگ تاحال بجھائی نہ جا سکی، عمارت گرنے کا خدشہ

راولپنڈی: فیکٹری میں لگی آگ تاحال بجھائی نہ جا سکی، عمارت گرنے کا خدشہ

راولپنڈی کے روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 15 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا ہے ، 20 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔

اس حوالے سے ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ  فیکٹری میں آگ 4 بجے کے قریب لگی، فیکٹری میں ویئر ہاؤس بنا ہوا تھا، ہم نے بروقت ٹیمیں بھیجیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فیکٹری کے اندر بڑی تعداد میں ایل پی جی سلینڈرز موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں نقصان کتنا ہوا ہے یہ ثانوی سوال ہے،  روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو آگاہ کیا تھا فیکٹریز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کریں، تمام فیکٹری مالکان کو سختی سے ہدایات ہیں کہ فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *