300 سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

300 سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

ملک میں بجلی کے شعبے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بنیادی نرخوں کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت اب بجلی کا بل صرف استعمال شدہ یونٹس پر مبنی نہیں رہے گا بلکہ صارف کے منظور شدہ لوڈ کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی،تفصیلات کے مطابق جنوری2026سے نافذ ہونے والے اس نئے طریقہ کار کے تحت لائف لائن صارفین کے سوا تمام گھریلو صارفین پر مستقل چارجز لاگو کیے جائیں گے۔

ماضی میں یہ چارجز صرف ان صارفین پر لاگو ہوتے تھے جو تین 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے تھے، اور ان کی شرح201سے 1000 روپے کے درمیان ہوتی تھی، تاہم اب یہ نظام تبدیل کر دیا گیا ہے، اور کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اس کے دائرے میں آ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

نئے فیصلے کے مطابق مستقل چارجز 200سے لے کر 675روپے فی کلو واٹ تک مقرر کیے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جس صارف کا منظور شدہ لوڈ زیادہ ہوگا، اسے ہر ماہ زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی، چاہے وہ بجلی کم استعمال کرے یا بالکل نہ کرے۔

مثال کے طور پر اگر کسی گھر کا منظور شدہ لوڈ پانچ کلو واٹ ہے، تو پہلے اسے زیادہ سے زیادہ 1000 تک مستقل چارجز دینا پڑتے تھے، لیکن اب اسے تقریباً 3375 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے،اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر ان گھرانوں پر پڑے گا جن کا لوڈ زیادہ مگر استعمال کم ہے۔

اس فیصلے کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی کو مشکل بنا رکھا ہے، اور اب بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *