سپریم کورٹ عمران خان کے 13 کیسز کی سماعت میں آج کیا کرنے جارہی؟

سپریم کورٹ عمران خان کے 13 کیسز کی سماعت میں آج کیا کرنے جارہی؟

سپریم کورٹ میں آج پیر کے روز بانی تحریک انصاف عمران خان سے متعلق متعدد اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل دو رکنی بینچ مجموعی طور پر 13 کیسز کی سماعت کرے گا۔

آج سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں توشہ خانہ کیس کے فوجداری ٹرائل کے خلاف دائر درخواستیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف دائر اپیلوں پر بھی عدالت غور کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر فوجداری شکایت کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی آج سماعت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بی پڑھیں:عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

سابق وزیراعظم کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور نیب سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی آج ہوگی۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل جبکہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر بھی عدالت سماعت کرے گی۔

اسی طرح 9 مئی کے واقعات سے متعلق لاہور میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف حکومتی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ علاوہ ازیں ہتکِ عزت کے ایک کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عمران خان کی اپیلیں بھی آج عدالت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ذاتی معالج سے چیک اپ؟عدالت سے بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے تمام متعلقہ فریقین اور ان کے وکلا کو سماعت سے قبل نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *