ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آج سونے کی قیمت میں مزید 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس غیر معمولی مہنگائی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، جس نے سونے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی و اقتصادی حالات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ اضافہ عوام اور سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث ہے، خاص طور پر سونے کی مارکیٹ میں یہ اضافہ گذشتہ کئی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔