ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی تیاریاں، شاہینوں کا بھرپور ٹریننگ سیشن

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی تیاریاں، شاہینوں کا بھرپور ٹریننگ سیشن

کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ، آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسی مقام پر 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاکہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں اور سخت تربیتی سیشن کے دوران گرین شرٹس نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں انجام دیں۔

اس موقع پر ماہر بلے بازوں اور بولرز کو صورتحال کے مطابق اہداف دیے گئے، جنہیں پورا کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں، کوچز کی جانب سے سیناریو بیسڈ پریکٹس پر خاص توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی میچ کی دباؤ والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

واضح رہے کہ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے  کیونکہ فتح کی صورت میں سپر ایٹ مرحلے میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی ،  ٹی20 ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے شروع ہوگا، جس میں چاروں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں حصہ شامل ہوں گی۔

پاکستان گروپ اے کی پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت 2 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارت بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اسے برتری حاصل ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی اگر بات کی جائے تو اس میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نفیع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کیلئے پوری دنیا کی نظریں اس وقت کولمبو پر ہیں جہاں آر پریماداسا سٹیڈیم کی تمام پینتیس ہزار نشستیں میچ سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا سے متعلق بڑی خبر آگئی

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک۔بھارت مقابلہ عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث نہ صرف سری لنکا بلکہ دیگر ممالک سے بھی شائقین میچ دیکھنے کے لیے کولمبو پہنچ رہے ہیں، جس سے شہر میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *