ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، اماراتی حکومت کا اعلان

ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، اماراتی حکومت کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران پر کسی بھی حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا،یہ اعلان امارات کی وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

ریم الہاشمی نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنے دفاع اور سلامتی کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کسی بھی فوجی حل کو مناسب نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اس سے کشیدگی مزید بڑھنے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوجی کارروائیوں کے بجائے سفارتی اور سیاسی راستوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے، کیونکہ جنگی صورتحال پورے خطے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کی ایران سے نئی ڈیل کییلئے چار شرائط سامنے آگئیں

اماراتی حکام نے مزید کہا کہ ایران میں موجود تہران میں واقع اماراتی سفارتخانے کو بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے، یہ فیصلہ موجودہ کشیدگی کے تناظر میں احتیاطی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں اماراتی عسکری حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر دفاعی اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *