اسلام آباد ،پاکستان سمیت4 برادر ممالک کا اہم اجلاس، مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ،پاکستان سمیت4  برادر ممالک کا اہم اجلاس، مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں 4 برادر ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے سینئر حکام کا اہم اجلاس ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چاروں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فریم ورک کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے جبکہ اجلاس میں امن، ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اجلاس 29 مارچ کو ہونے والے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیاجس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ و ترجمان دفترخارجہ سفیر طاہر اندرابی نے کی، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی قیادت بالترتیب نائب وزیر خارجہ سفیر موسیٰ کولاکلکایا، اسسٹنٹ وزیر خارجہ سفیر ناظح النگاری اور ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود نے کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *