امریکہ ایران کشیدگی کے بعد کتنے ممالک میں پٹرول مہنگا ہوا، سب سے زیادہ قیمت کس نے بڑھائی؟

امریکہ ایران کشیدگی کے بعد  کتنے ممالک میں پٹرول مہنگا ہوا، سب سے زیادہ قیمت کس نے بڑھائی؟

ایران جنگ کے بعد دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور بیشتر ممالک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث عالمی سطح پر توانائی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا کے اکثریتی ممالک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد پاکستان سمیت 85 سے زائد ممالک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئی ہیں۔ ان ممالک میں یورپی خطے کے اہم ممالک جیسے برطانیہ، فرانس، اسپین اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ویتنام میں دیکھا گیا، جہاں جنگ کے بعد قیمت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 0.75 ڈالر فی لیٹر سے بڑھ کر 1.13 ڈالر فی لیٹر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہونگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسی طرح لاوس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کمبوڈیا میں یہ اضافہ 19 فیصد رہا جبکہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید برآں، امریکا میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے عالمی سطح پر توانائی بحران کی شدت مزید واضح ہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *