آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ آسٹریلوی کھلاڑی کے انکشافات

آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ آسٹریلوی  کھلاڑی کے انکشافات

آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمپا نے واضح کیا کہ انہوں نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا اور پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوکر کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زمپا کا کہنا تھا کہ ان کی مہارت کے لحاظ سے آئی پی ایل میں انہیں مناسب معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے اسپنر کو وہ مالی معاوضہ نہیں دیا جاتا جو دیگر مہارت رکھنے والے کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کا دورانیہ بھی کافی طویل ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں اسے کھیلنا ان کے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا کرکٹرز کے لیے نیا ہدایت نامہ: سوشل میڈیا پر بغیر اجازت پوسٹ کرنے پر پابندی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *