شعائر اسلام کی بے حرمتی کیس،رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

شعائر اسلام کی بے حرمتی کیس،رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوبر رجب بٹ کو مقامی عدالت سے بڑا ریلیف ملا ہے، جس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ سیشن عدالت وسطی نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں رجب بٹ کی ضمانت تیس مارچ تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ملزم کی پیشی کے لیے ساڑھے آٹھ بجے کا وقت مقرر کیا تھا، تاہم رجب بٹ ساڑھے نو بجے پیش ہوئے۔ وکیل مدعی نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے کیونکہ شواہد دینے کے حوالے سے ان کی پوری تیاری تھی، لیکن ملزم کے وکلاء پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں شنوائی ہوگئی

عدالت نے ملزم کے وکلاء کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے، اور اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔

ملزم کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع کر دی، جس کے بعد مقدمے کی کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر شعائر اسلام کی بے حرمتی کے الزامات شامل ہیں۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد رجب بٹ اپنے وکلاء کے ہمراہ آئندہ سماعت تک قانونی رہائی کے ساتھ مقدمے میں دفاع جاری رکھ سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *