اسرائیلی آرمی چیف کی اپنے فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، پوری فوجی بٹالیں معطل کر دی

اسرائیلی آرمی چیف کی اپنے فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، پوری فوجی بٹالیں معطل کر دی

مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے اور مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوجی قیادت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ذمہ دار یونٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مغربی کنارے میں تعینات پوری فوجی بٹالین کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی نیوز چینل کی ٹیم فلسطینیوں کی بستی پر مبینہ زبردستی قبضے کی کوریج کر رہی تھی۔ اسی دوران اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں کو روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فوجیوں نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک فوٹو جرنلسٹ کا کیمرہ بھی توڑ دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد میڈیا حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی میزائل حملہ، اسرائیلی پارلیمنٹرین کی دوڑیں لگ گئیں،اجلاس موخر

واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی آرمی چیف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بٹالین کو معطل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مغربی کنارے میں پہلے ہی کشیدگی عروج پر ہے، اور اس تازہ پیش رفت نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *