چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بڑا دھچکا

چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بڑا دھچکا

بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد ان کے نمبر سے مختلف افراد کو پیسوں کی درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے خود اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو چکا ہے اور فی الحال اس پر ان کا مکمل کنٹرول نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد افراد نے انہیں فون کر کے آگاہ کیا کہ ان کے نمبر سے مالی مدد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے نمبر سے کسی قسم کی رقم مانگنے کا پیغام موصول ہو تو اسے ہرگز سنجیدہ نہ لیا جائے اور فوری طور پر نظر انداز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغامات ہیکرز کی جانب سے بھیجے جا رہے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو دھوکہ دے کر رقم حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بریت کے باوجود نیا چالان، عمران خان کیخلاف عدالتی تاریخ کا انوکھا واقعہ، جج بھی چونک اٹھے

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک پیغام پر فوری ردعمل دینے سے گریز کریں۔

 حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس کے ہیک ہونے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکثر ہیکرز کسی معروف شخصیت یا عام شہری کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے ان کے رابطوں کو مالی معاونت کے نام پر پیغامات بھیجتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات میں شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اسی لیے بار بار آگاہی دی جاتی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی پیغام کی تصدیق کیے بغیر رقم ہرگز منتقل نہ کی جائے۔

editor

Related Articles