مقابلہ حسن کے دوران ماڈل کے دانت گر گئے، ویڈیو وائرل

مقابلہ حسن کے دوران ماڈل کے دانت گر گئے، ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ میں جاری معروف مقابلۂ حسن “مس گرینڈ تھائی لینڈ 2026” کے دوران ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب امیدوار کملوان چناگو کی مصنوعی دانت اسٹیج پر تقریر کے دوران اچانک منہ سے نکل کر گر گئے۔ تاہم، کملوان چناگو نے اس موقع پر شاندار حاضر دماغی اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتِ حال کو کامیابی سے سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق، کملوان چناگو جب اسٹیج پر اپنا تعارف کروا رہی تھیں اور مائیک کے سامنے آئیں، تو اچانک ان کے ڈینٹل وینیئرز (مصنوعی دانت) منہ سے نکل کر گر گئے۔ لیکن فوراً ہی کملوان چناگو نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا رخ تبدیل کیا اور اپنے ہاتھ سے دانت واپس لگالئے۔ اس کے بعد انہوں نے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھتے ہوئے اپنے تعارف کا سلسلہ جاری رکھا، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

یہ لمحہ کسی بھی فنکار یا ماڈل کے لیے شدید شرمندگی کا باعث بن سکتا تھا، لیکن کملوان چناگو نے شاندار چابک دستی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، جس پر حاضرین نے ان کی تعریف کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اس کے بعد، کملوان چناگو نے ایوننگ گاؤن کے مرحلے میں بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور مسکراہٹ کے ساتھ اپنی پرفارمنس مکمل کی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ رویے کو سراہا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کملوان چناگو نے ایک ممکنہ شرمندگی کے لمحے کو اپنی ذہانت اور حوصلے سے ایک متاثر کن لمحے میں تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ،امریکا مذاکرات: نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف کا امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

ماہرین کے مطابق حسن کے مقابلوں میں شرکاء پر ظاہری خوبصورتی کے لیے شدید دباؤ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر امیدوار ‘کاسمیٹک ڈینٹسٹری’ کا سہارا لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ “مس گرینڈ تھائی لینڈ 2026” کا فائنل مرحلہ ہفتے کے روز منعقد ہوگا، اور اس کی فاتح امیدوار عالمی مقابلہ “مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026” میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *