پاکستان نے غیر ضروری دعوے کرنے کے بجائے خاموش اور سنجیدہ سفارتکاری پر توجہ دی،عدنان حیدر

پاکستان نے غیر ضروری دعوے کرنے کے بجائے خاموش اور سنجیدہ سفارتکاری پر توجہ دی،عدنان حیدر

معروف تجزیہ کار عدنان حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے فریم ورک پیش کرنا ایک نہایت دانشمندانہ اور بروقت سفارتی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں شور شرابے کے بجائے خاموش اور سنجیدہ سفارتکاری ہی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے، اور پاکستان نے یہی راستہ اختیار کر کے اپنی پختہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔

عدنان حیدر کے مطابق45 روزہ جنگ بندی کی تجویز ایک عملی اور قابلِ عمل آغاز ہے، جس سے دونوں ممالک کو اعتماد سازی کا موقع ملے گا اور مستقل امن کی طرف پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بڑی سفارتی فتح، امریکا اور ایران کے درمیان ’اسلام آباد معاہدے‘ کا ڈرافٹ تیار، جنگ بندی کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کا مستقل مزاج رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی سنجیدگی اور تدبر پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس فریم ورک کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا گیا تو یہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کا کردار ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر مزید مضبوط ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *