لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ میر نے 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کے سنسنی خیز اسپیل کی بدولت سیالکوٹ کوپشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ 2026 کے میچ میں لاہور بلیوز کے خلاف 110 رنز کی زبردست فتح دلائی۔
اسامہ میر 8نز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس سے قبل سہیل تنویر کے 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جو انہوں اس نے 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے افتتاحی سیزن کے دوران چنئی سپر کنگز کے خلاف راجستھان رائلز کے لیے حاصل کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز کی خصوصی فہرست میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شامل ہیں۔
مجموعی طور پر میر کی شاندار کارکردگی نے انہیں دنیا بھر میں T20 کرکٹ کی بہترین باؤلنگ شخصیات کی فہرست میں مشترکہ طور پر نویں نمبر پر پہنچا دیا۔ یہ ریکارڈ بھوٹان کی سونم یشے کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں میانمار کے خلاف 7 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اسامہ میر کی باؤلنگ نے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ 211 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے سیالکوٹ نے لاہور بلیوز کو 14.2 اوورز میں صرف 100 رنز پر آؤٹ کر کے 110 رنز کی فتح حاصل کی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ میچ فکسنگ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بڑی کارروائی، 1 کھلاڑی اور 2 آفیشلز معطل

