وائرل بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی دولت کتنی ہے؟ اہم انکشافات

وائرل بھارتی کامیڈین سمے رائنا کی دولت کتنی ہے؟ اہم انکشافات

بھارت کے اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا ان دنوں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں اس بار ان کی واپسی کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے، جبکہ ان کی دولت سے متعلق حیران کن انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

حال ہی میں ان کے کامیڈی اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی واپسی پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ خبروں میں آ گئے ہیں۔

سمے رائنا، جو کہ بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں، یوٹیوب پر اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے تھے۔ تاہم ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیا کے نامناسب بیان نے ان کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔

’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کے باعث نہ صرف سمے رائنا کو یہ پروگرام بلکہ اپنے پچھلے تمام پروگرامز بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے، جبکہ ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے۔

بعد ازاں عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے طویل وقفے کے بعد اسٹیج پر واپسی کی اور اپنے پہلے ہی اسٹینڈ اپ کے ذریعے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالمی ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان میں دھماکہ خیز انٹری

انہوں نے اپنا نیا اسٹینڈ اپ اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ جاری کیا، جس میں انہوں نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے متنازع ایپی سوڈ کے بعد پیش آنے والے حالات پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے رنویر الہ آبادیا پر طنزیہ جملے کسے اور بھارتی فنکاروں و کامیڈینز پر بھی تنقید کی۔

اپنے نئے اسپیشل میں 28 سالہ کامیڈین نے اس شو کے بعد ہونے والے ہنگاموں اور تنازعات کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ایک جملے نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔

دریں اثنا، سمے رائنا کی مجموعی دولت سے متعلق بھی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں بطور کانٹینٹ کریئیٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین انہوں نے تقریباً 140 کروڑ سے 210 کروڑ روپے کے درمیان دولت بنائی ہے۔

ان کی آمدنی کے ذرائع میں برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات شامل ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں، جس کے باعث وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

سمے رائنا کی لگژری زندگی بھی توجہ کا مرکز ہے۔ ان کے پاس ممبئی میں ایک شاندار گھر ہے، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور جس میں جدید طرزِ تعمیر نمایاں ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں ان کا ایک آبائی گھر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: بھارت ایکس پر ’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے منسوب جعلی اکاونٹس بنا کر گمراہ کن مواد شیئر کرنے میں مصروف

گاڑیوں کے شوقین سمے رائنا کے پاس ٹویوٹا ویلفائر (تقریباً 1.22 کروڑ روپے یا اس سے زائد)، فورڈ (تقریباً 90 لاکھ روپے)، منی کوپر (تقریباً 45 لاکھ روپے)، مرسڈیز بینز (تقریباً 1.1 کروڑ روپے) اور ہونڈا سٹی (تقریباً 12 لاکھ روپے) بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق ان کے پاس مہنگے کیمرے اور جدید گیمنگ کنسولز جیسے قیمتی گیجٹس بھی موجود ہیں، جو ان کے طرزِ زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *