فیکٹ چیک: بھارت ایکس پر ’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے منسوب جعلی اکاونٹس بنا کر گمراہ کن مواد شیئر کرنے میں مصروف

فیکٹ چیک: بھارت  ایکس پر  ’’چائینہ ان انگلش‘‘  کے نام سے منسوب جعلی اکاونٹس بنا کر گمراہ کن مواد شیئر کرنے میں مصروف

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’’چائینہ ان انگلش‘‘ کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن مواد پھیلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ اکاؤنٹس خود کو چینی ظاہر کرتے ہیں، تاہم ان کی لوکیشن مغربی ایشیا بتائی گئی ہے، جس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اکاؤنٹس کسی تیسرے ملک، ممکنہ طور پر اسرائیل یا خطے کے دیگر ممالک سے چلائے جا رہے ہیں۔ فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا مقصد سنسنی خیزی پیدا کرنا اور جھوٹی معلومات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ان جعلی خبروں کو بعض مرکزی نیوز چینلز اور سرکاری شخصیات کی جانب سے بھی رپورٹ یا شیئر کیا گیا جو غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال میں اس طرح کی منظم مہم کا مقصد پہلے سے غیر مستحکم ماحول میں ابہام اور کشیدگی کو بڑھانا ہے، جو کسی بھی غیر ارادی ردعمل کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک : افغان طالبان کا پاکستان کی جانب سے ہسپتال پر حملے کا دعویٰ من گھڑت پراپیگنڈہ نکلا

تجزیہ کاروں نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے سے گریز کریں، صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے مواد کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔

Related Articles