مہنگائی میں اضافہ ؟ آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

مہنگائی میں اضافہ ؟  آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث دیرپا معاشی بحران پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے نقل و حمل اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ سے کم از کم ساڑھے چار کروڑ افراد کے متاثر ہونے کی توقع ہے، یہاں تک کہ ایک بہترین صورت میں بھی پہلے جیسی صورت حال میں واپسی ممکن نہیں ہو گی۔‘

سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ممالک مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دباؤ ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیسلا کا عام صارفین کیلئے چھوٹی اور سستی ایس یو وی متعارف کروانے کا اعلان

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ مرکزی بینکوں کو بھی مہنگائی کے خطرات پر نظر رکھنا ہوگی، حکومتیں محدود وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی مشترکہ میزبانی میں سالانہ موسم بہار کے اجلاس کا آغاز کر رہی تھیں، جس میں دنیا بھر کے اعلیٰ اقتصادی پالیسی سازوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔

28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نے مشرق وسطیٰ کو تشدد کی لپیٹ میں لیے رکھا، جس نے سپلائی چین کو روک دیا اور تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بلاک کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تہران اور امریکا میں سیزفائر ہوا اور (10 اپریل کو) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں دیرپا امن کے لیے مزید بات چیت ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *