امریکہ کے وزیر جنگ نے ایران کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

امریکہ کے وزیر جنگ نے ایران کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، اور آنے والے دن اس تنازع کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے مؤثر ردعمل دینے کی صلاحیت محدود ہو چکی ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا پوری قوت کے ساتھ ایران کے اندر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایرانی فضائی حدود میں بھی آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں جبکہ ایران کے پاس انتخاب کے مواقع نہایت محدود رہ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام ان خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اگر ایران مزید میزائل داغتا ہے تو انہیں فضا ہی میں تباہ کر دیا جائے گا۔

جنگ بندی چاہتے نہ ہی امریکہ کے ساتھ مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، جہاں انہیں زمینی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ان کا دعویٰ تھا کہ ایرانی فوج کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور اس کی عسکری قیادت مایوسی کا شکار ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اگر ایران نے سفارتی راستہ اختیار نہ کیا تو امریکا اپنے حملوں کا دائرہ مزید وسیع کرے گا،انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے ٹرمینلز اور ریفائنریز بدستور اہداف میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر امریکی خصوصی دستے زمینی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری عسکری مہم میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے اور ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *