موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو سستے پیٹرول کی فراہم سے متعلق اہم خبر

موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو سستے پیٹرول کی فراہم سے متعلق اہم خبر

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر 300 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے لیے دو اہم آپشنز زیر غور ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چاروں صوبوں سے مالیاتی تعاون کی درخواست کی ہے۔ حکومت نے صوبوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سبسڈی اسکیم کے لیے اپنے بجٹ سے 154 ارب روپے کی رقم مختص کریں تاکہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے پاس دو آپشنز ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔ پہلا آپشن یہ ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا بوجھ براہِ راست صارفین پر منتقل کر دیا جائے، جبکہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ دو اور تین پہیہ گاڑیوں جیسے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو سستا ایندھن فراہم کیا جائے۔

تجویز کی گئی اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں کو ماہانہ 20 لیٹر اور رکشوں کو 30 لیٹر تک سبسڈی دی جائے گی۔ اس مجوزہ اسکیم کے لیے 6 ہفتوں کے دوران تقریباً 300 ارب روپے درکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حتمی فیصلے کے لیے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں ایندھن کا موجودہ ذخیرہ مئی کے پہلے ہفتے تک گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *